مسجد میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش، امام گرفتار

ملتان کے علاقے تھانہ سیت پور کی حدود موضع لتی میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مسجد کے امام نے مبینہ طور پر 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد کے مطابق، ملزم صفائی کا بہانہ بنا کر معصوم بچی کو واش روم لے گیا اور اسے برہنہ کر دیا۔ تاہم، بچی کے شور مچانے پر ملزم خوفزدہ ہو کر اسے اسی حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
