لاہور ہائیکورٹ کا خلع، حق مہر، جہیز اور گھر کی ملکیت سے متعلق اہم فیصہ
لاہور ہائیکورٹ نے خلع کے ایک اہم کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شوہر، بیوی کے والد کی طرف سے دلوایا گیا سونا محض خلع کی بنیاد پر واپس لینے کا حق دار نہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، کیس کے ٹھوس شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ خاتون کے والد نے ہی 11 تولے سونا خریدنے کے لیے رقم فراہم کی تھی۔ دوسری جانب، شوہر عدالت میں ایسا کوئی بھی قابلِ اعتماد ثبوت یا دستاویزی ریکارڈ پیش کرنے میں مکمل ناکام رہا جس سے یہ ظاہر ہو کہ سونا اس نے اپنے وسائل سے خریدا تھا۔ اسی بنا پر معزز عدالت نے شوہر کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے بیوی کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا اور واضح کیا کہ والد کے پیسے سے خریدا گیا زیور ہر صورت بیوی کی ہی ملکیت رہے گا۔
