18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار لاہور ہائی کورٹ کا تاریخی فیسلہ
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب چائلڈ میرج ری اسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، حنا اسلم نامی لڑکی کی نکاح کے وقت عمر محض 15 سال تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے بچی کو فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ مزید برآں، ہائیکورٹ نے پولیس کو کم عمری کی شادی کے نئے شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق تحقیقات کرنے اور ضرورت پڑنے پر نئی ایف آئی آر درج کر کے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
