قلات ٹیچنگ اسپتال کے لیے ڈیڑھ کروڑ کی جان بچانے والی ادویات کی کھیپ پہنچ گئی

WhatsApp Image 2026 09 05 at 4.22.27 PM

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر قلات کے ٹیچنگ ہسپتال (DHQ) کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی جان بچانے والی ادویات کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے، جس میں انجکشن سمیت 150 قیمتی آئٹمز شامل ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے حکام سے رابطہ کیا، جس کے بعد سیکرٹری ہیلتھ کے تعاون سے جنگی بنیادوں پر یہ ادویات فراہم کی گئیں۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سیکیورٹی حالات کے تناظر میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قلات کی جانب سے شعبہ حادثات اور ہسپتال کے تمام عملے کو جائے تعیناتی پر الرٹ بھی کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔