لندن میں بلاول بھٹو کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کا مؤقف برقرار

لندن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد، صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ کی تقسیم سے متعلق پیپلزپارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بختاور بھٹو زرداری بھی شرکت کی ۔ ملاقات تقریباً پانچ گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے موجودہ مؤقف کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں فریال تالپور کی حالیہ تقریر بھی زیرِ بحث آئی۔
ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں موجود رہیں گے۔
