کراچی کے علاقے گلبرگ میں بنگلے کے اندر فائرنگ، 20 سالہ گھریلو ملازم جاں بحق

WhatsApp Image 2026 09 01 at 2.28.11 PM 1

کراچی: فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں واقع ایک بنگلے کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 20 سالہ نوجوان گھریلو ملازم جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے کزن علی رضا کے ساتھ اسی گھر میں کام کرتا تھا۔ واقعے کے وقت بنگلے کے مالکان کسی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او گلبرگ فرزاد شیخ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔ مقتول نے گھر میں موجود لائسنس یافتہ پستول اٹھایا جس سے گولی چلنے کے باعث وہ سر پر شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے حقیقی اسباب جاننے کے لیے مقتول کے کزن علی رضا سے مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ گولی جان بوجھ کر ماری گئی یا یہ محض ایک حادثہ تھا۔