لارڈز ٹیسٹ کا جادو: جمائما خان کی بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ہمراہ میچ دیکھنے کی تصویر وائرل

WhatsApp Image 2026 09 02 at 9.24.08 PM

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران بیٹوں کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔

پوسٹ کی گئی اس تصویر میں جمائما خان کو اپنے دونوں بیٹوں، سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کے ساتھ کرکٹ میچ کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جسے شائقینِ کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اگر لارڈز ٹیسٹ کی صورتحال پر نظر ڈالی جائے تو چوتھے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ میزبان ملک کی جانب سے ملنے والے 389 رنز کے ایک بڑے اور مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن شدید دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے اور گرین شرٹس کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔