پاک-چین تجارت میں تاریخی اضافہ: خنجراب پاس سے برآمدات اور ریونیو کے نئے ریکارڈ قائم

WhatsApp Image 2026 09 02 at 9.24.20 PM 2

خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان اور چین کے مابین تجارتی روابط میں غیر معمولی تیزی آئی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی برآمدات اور کسٹمز ریونیو میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کی رپورٹ کے مطابق، یہ پیش رفت پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹوں تک بڑھتی ہوئی رسائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حکام کے مطابق، مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے راستے ہونے والی چینی درآمدات سے ریکارڈ 15 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ہے۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے جمع شدہ 13.67 ارب روپے کے مقابلے میں واضح اضافہ ظاہر کرتی ہے۔