پشاور: شوہر کے سامنے 2 بیویوں اور بچی سے اجتماعی زیادتیکرنےوالے گرفتار 4 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے

WhatsApp Image 2026 09 11 at 12.56.27 PM

پشاور: رحمان بابا میں دو خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار چاروں زیرِ حراست ملزمان پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق، پولیس ٹیم گزشتہ دنوں گرفتار کیے گئے ملزمان کو گڑھی موسیٰ خان میں جائے وقوعہ کی نشاندہی اور شناخت کے لیے لے جا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا۔

حملہ آوروں کی جانب سے کی جانے والی شدید فائرنگ کے تبادلے میں زیرِ حراست چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ کارروائی کے دوران تمام پولیس اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سفاک ملزمان کی شناخت عامر، جلال عرف راجا، چچا اور امداس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے علاقے میں فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔