کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، قصائی گرفتار

sindh food authority

کراچی: صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے علاقے کلری میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 11 at 11.46.19 AM 1

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ضلع ساؤتھ کی ہدایت پر ٹیم نے آگرہ تاج کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی طور پر جانور ذبح کیے جا رہے تھے۔ کارروائی کے دوران گھر کے اندر سے جانور ذبح کرنے والے قصائی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق، قصائی اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف علاقہ مکینوں کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر (FIR) درج کروا دی گئی ہے، جبکہ برآمد شدہ گوشت کے نمونوں کو مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں نے اس موقع پر واضح کیا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔