سیاحت اور تجارت کا نیا دور: گلگت اور کشمیر کے مابین فاصلے سمیٹنے کی تیاری

WhatsApp Image 2026 09 02 at 9.25.01 PM

گلگت بلتستان (جی بی) اور آزاد کشمیر کی معاشی ترقی اور روشن مستقبل کے لیے ایک بڑا اور تاریخی انفراسٹرکچر منصوبہ سامنے آیا ہے۔ دونوں خطوں کی دلکش وادیوں کے درمیان جغرافیائی فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے گلگت تا تاؤبٹ روڈ کی تعمیر کا کام انتہائی تیز رفتاری سے جاری ہے۔

یہ نئی شاہراہ نہ صرف سفری سہولیات کو آسان بنائے گی بلکہ یہ گلگت بلتستان، منی مرگ، گریز اور آزاد کشمیر کی مشہور وادیِ نیلم کو آپس میں جوڑنے کا ایک اہم ذریعہ بنے گی۔ اس سڑک کی تعمیر کو علاقائی رابطہ کاری (Connectivity) میں ایک گیم چینجر پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سے سیاحت اور روزگار پر مثبت اثرات آئیں گے جیسے کہ سیاحت کا فروغ یعنی اس روڈ کے بننے سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے ان خوبصورت اور دور دراز وادیوں تک رسائی انتہائی آسان ہو جائے گی، جس سے سیاحت کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اسی طرح شاہراہ کی تعمیر سے دونوں خطوں کے مابین تجارتی سرگرمیوں کو زبردست فروغ ملے گا۔ اور پھر مقامی روزگار ملے گا، نئی تجارتی منڈیاں کھلنے اور سیاحوں کی آمد سے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔