ترک ڈرامہ انڈسٹری کو بڑا جھٹکا: ’کورولوش عثمان‘ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
تاریخی اور شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل "کورولوش: عثمان” (Kuruluş: Osman) میں مائیکل کوسیس (Mikhail Kosses) کا جاندار کردار نبھانے والے ممتاز ترک اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ 51 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں。 میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ استنبول کے علاقے کاغد خانہ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے。 بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ دو روز سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، جس کے بعد ان کی دوست نے اپنے پاس موجود چابی سے گھر کا دروازہ کھولا تو وہ لاؤنج میں صوفے پر بے سدھ پڑے تھے۔ ہنگامی طبی امداد کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ان کی موت کی تصدیق کی۔ اداکار کی دوست نے پولیس کو بتایا کہ سرحات مصطفیٰ طویل عرصے سے لمفیٹک کینسر (Lymphoma) کے مرض سے نبرد آزما تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ موت کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے。 ان کی اچانک موت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ترک ڈراموں کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
