کورنگی ڈمپر حادثے میں بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

081230408a1bd2c

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں گذشتہ روز 12 سالہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مقدمہ جاں بحق ہونے والے بچے کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ حمزہ کے چچا نے بتایا کہ حمزہ اپنے دوست کے ساتھ کھانے پینے کا سامان لینے نکلا تھا جس کی روڈ حادثہ میں ہلاکت کی اطلاع بھائی نے فون کال پر دی جس کے بعد ہم جناح اسپتال پہنچے جہاں حمزہ کی شناخت کی گئی ۔ حمزہ کی ہلاکت پر اہل خانہ غمزدہ ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے ۔