ویمنز ایشیا کپ: امپائر کے فیصلے پر ناراضگی پر پاکستانی بیٹر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

gul feroza1788935409 0 600x450 1

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بلے باز گل فیروزہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جرمانے کی زد میں آ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دبئی میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان ظاہر کرنے پر گل فیروزہ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق، پاکستانی بیٹر کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، جس کا تعلق امپائر کے فیصلے سے کھلم کھلا اختلاف کرنے سے ہے۔

یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے پانچویں اوور میں پیش آیا جب پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گل فیروزہ نے ہانگ کانگ کی اسپنر کاری چان کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے پیڈ سے ٹکرا گئی، جس پر امپائر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ ٹورنامنٹ میں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گل فیروزہ کو پویلین لوٹنا پڑا، تاہم میدان سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے اپنے بلے کی طرف اشارہ کر کے یہ تاثر دیا کہ گیند ان کے بیٹ سے لگی تھی، جسے آئی سی سی قوانین کے تحت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔