اگر آپ 80 کی دہائی میں ہوتے تو کیسے د کھتے؟سوشل میڈیا پر ریٹرو ٹرینڈ کا راج

WhatsApp Image 2026 09 09 at 5.51.32 PM

آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نیا اور منفرد ٹرینڈ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جس میں صارفین مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے اپنا 80 کی دہائی کا روپ (Retro Look) تیار کر کے شیئر کر رہے ہیں۔

اس ٹرینڈ کو ‘AI Yearbook Filter’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں لوگ اپنی موجودہ تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں، اور AI ٹیکنالوجی انہیں 1980 کی دہائی کے امریکی ہائی اسکول گریجویٹس کے روپ میں تبدیل کر دیتی ہے۔ ان تصاویر میں اس دور کے مخصوص فیشن، منفرد ہیئر اسٹائلز (جیسے مولیٹ اور پف بال)، بڑے چشمے اور ونٹیج بیک گراؤنڈز شامل ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کو ماضی کی یاد دلاتے ہیں۔

مختلف مشہور شخصیات اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹرز بھی اس چیلنج کا حصہ بن رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ ٹرینڈ انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیس بک پر ٹاپ لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو جند فیشن اور پرانی یادوں (Nostalgia) کی وجہ سے لوگ اس فلٹر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔