بھارت: طالبہ نے دوست کے گھر سے سونا چوری کر کے بوائے فرینڈ کو اسپورٹس بائیک دلائی، لڑکا تحفہ ملتے ہی فرار ہو گیا۔

WhatsApp Image 2026 09 09 at 4.22.31 PM

بھارت میں مبینہ محبت اور دھوکہ دہی کا ایک انوکھا اور عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 19 سالہ کالج طالبہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو مہنگی موٹر سائیکل تحفے میں دینے کے لیے اپنی ہی دوست کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کر لیے، تاہم تحفہ ملتے ہی لڑکا فرار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بی کام (B.Com) کی 19 سالہ طالبہ آر جوائے پرنسی اپنی ایک سہیلی کے گھر گئی تھی، جہاں اس نے موقع پا کر الماری سے مبینہ طور پر نو سوورن (تقریباً 72 گرام) سونے کے قیمتی زیورات چوری کر لیے۔

تحقیقات کے مطابق، طالبہ نے یہ زیورات بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے اپنے بوائے فرینڈ کے لیے ایک مہنگی اسپورٹس بائیک خریدی اور اسے سرپرائز گفٹ کے طور پر پیش کی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ لڑکا موٹر سائیکل کا تحفہ وصول کرتے ہی لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا اور اس نے اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا۔ دوسری جانب دوست کے گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شک کی بنیاد پر طالبہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔