اگر کام میرٹ پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا: اداکارہ حنا دلپذیر
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا دلپذیر نے انڈسٹری میں کام کی تقسیم کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کام میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ موجودہ دور میں باصلاحیت اور سینئر اداکاروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ انہیں طویل عرصے سے اچھے اور سنجیدہ اسکرپٹس آفر نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ ان کی سمجھ سے باہر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، لیکن انڈسٹری میں میرٹ کو پسِ پشت ڈال کر کام بانٹا جا رہا ہے جس سے اچھے کام کی امید رکھنے والے فنکاروں کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔
