حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

441814 1770373 updates

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب دیگر پارٹی رہنماؤں کے پہلے سے جاری عدالتی وارنٹس پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت دیگر مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی جلد گرفتاریوں کا امکان ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تیار کردہ مطلوبہ رہنماؤں کی فہرست میں شبلی فراز، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، زرتاج گل، جنید اکبر، عبدالغنی، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی، مینا خان آفریدی اور عمر تنویر بٹ کے نام شامل ہیں۔ حکام نے ان رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔