پاک سعودیہ دفاعی تعاون جاری ہے، معاہدے پر عمل درآمد کے لیے وقت درکار ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ

441816 557267 updates

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، تاہم دفاعی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مزید وقت درکار ہوگا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے اس مشکل وقت میں سعودی قیادت اور عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا عزم برقرار رکھے گا۔ سجاد حیدر خان نے مزید بتایا کہ پاکستانی فورسز سعودی عرب میں تربیت اور لاجسٹک مقاصد کے لیے موجود ہیں اور بہت جلد دونوں برادر ممالک کے مابین دفاعی تعاون کے مزید مثبت پہلو سامنے آئیں گے۔