کراچی: گھریلو تناز ع پر چچا نے ڈھائی ماہ کی فاطمہ کو قتل کرکے لاش ٹنکی میں ڈال دی

WhatsApp Image 2026 09 09 at 12.45.48 PM

کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے سرجانی ٹاؤن میں پانی کی ٹینکی سے کمسن بچی کی نعش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق آج صبح سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7B میں واقع ایک گھر سے ڈھائی ماہ کی بچی فاطمہ دختر محمد علی کی نعش ملی تھی۔

پولیس حکام نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی اور مقتول بچی کے والدین سے تفصیلی پوچھ گچھ (انٹروگیشن) کی، جس کے بعد شواہد کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے مرکزی ملزم محمد حماد ولد جاوید افضل کو گرفتار کر لیا، جو مقتول بچی کا سگا چچا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے اور ذاتی وجوہات کی بنا پر اس معصوم بچی کو بے دردی سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق اس المناک واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کیا جا رہا ہے تاکہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔