سندھ اسمبلی کا اہم ترین اجلاس؛ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع

919e79305472b7fd44b7881440cdf9ef

کراچی: سندھ اسمبلی کے آئندہ اہم اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاکستان رینجرز (سندھ) کے خصوصی اختیارات اور تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی باقاعدہ قرارداد پیش کی جائے گی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد اس معاملے کو حتمی توثیق کے لیے ایوان کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 11 at 1.58.59 PM 1 768x1024 1

ذرائع کے مطابق، رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی موجودہ مدت جلد ختم ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر شہر میں اسٹریٹ کرائم، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم کے سداد کے لیے رینجرز کی موجودگی کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی سے اس آئینی قرارداد کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی باضابطہ توسیع کے لیے مکتوب ارسال کیا جائے گا، تاکہ قانون نافذ کرنے والا ادارہ پولیس کی معاونت کے لیے اپنے خصوصی اختیارات کے تحت کارروائیاں جاری رکھ سکے۔