لاہور: جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ باپ کا قتل، سگا بیٹا بیوی سمیت گرفتار

WhatsApp Image 2026 09 11 at 2.54.54 PM

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جائیداد کے تنازع پر سگے بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ مل کر 80 سالہ بزرگ باپ کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے اور بہو کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، مقتول بزرگ کی شناخت 80 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا اپنے بیٹے کے ساتھ طویل عرصے سے جائیداد کی منتقلی پر تنازع چل رہا تھا۔ واقعے والے دن مبینہ طور پر تکرار بڑھنے پر بیٹے اور بہو نے تیز دھار آلے کی مدد سے بزرگ پر حملہ کیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت دبوچ لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ سفاک ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جا سکے۔