کراچی: بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 خاکروبوں کی حالت غیر

images 8

چھیپا ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاکروب گٹر کے اندر کام کر رہے تھے کہ اچانک دم گھٹنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں متاثرہ افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق، حالت غیر ہونے والے خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش ولد گووند اور 30 سالہ اومیش ولد کانجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔