47 سالہ پابندیوں کے بعد ایران سے محاذ آرائی پر دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوئی، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی
ویب ڈیسک کے مطابق تہران میں بیان دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہائیوں سے ایران کو معاشی اور سیاسی طور پر دباؤ میں لانے کی کوششیں کر رہا ہے، تاہم ان تمام تر سخت پابندیوں کے باوجود ایران نے نہ صرف مزاحمت کی بلکہ عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پابندیوں کا یہ تسلسل اب خود امریکا کے عالمی اثر و رسوخ اور ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ نئی امریکی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ واشنگٹن اپنی پرانی اور ناکام پالیسیوں پر بضد ہے، لیکن دنیا اب امریکی یکطرفہ فیصلوں کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
