لاہور: ٹک ٹاکر ارشم ہلاکت کیس کی تفتیش میں نیا موڑ، قتل کے زاویے سے بھی تحقیقات کا آغاز

WhatsApp Image 2026 09 10 at 11.44.17 AM

لاہور: شہر کے علاقے اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشم کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس تفتیش کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی حالات خودکشی کی نشاندہی کر رہے تھے، تاہم اب اس واقعے کی قتل کے پہلو سے بھی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر ارشم کی لاش اسلام پورہ میں واقع ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ مقتولہ نے اپنے اکیڈمی ٹیچر اکرم سے پسند کی شادی کی تھی، جو کہ پہلے سے شادی شدہ تھا۔ واقعے کے بعد ارشم کے والد کی مدعیت میں اس کے شوہر اکرم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ٹک ٹاکر ارشم اور اس کے شوہر اکرم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، جبکہ اکرم اور اس کی پہلی بیوی ارشم کو مسلسل ذہنی طور پر پریشان کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔