خاتون افسر کو ہراسانی کا معاملہ، پاکستان ریلوے نے اعلیٰ افسر کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

images 10

لاہور/کراچی: پاکستان ریلوے کی ایک سینئر خاتون افسر کی جانب سے کراچی ریلوے کے ایک اعلیٰ افسر کے خلاف ہراسگی کی شکایت پر محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حفیظ اللہ نے اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے 3 رکنی اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، متاثرہ خاتون افسر نے اپنی تحریری درخواست میں کراچی ریلوے کے افسر پر مبینہ ہراسگی، دفتری اوقات کے بعد غیر ضروری ذاتی رابطوں اور سرکاری اختیارات کے مبینہ غلط استعمال سمیت مختلف سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جلد اپنی تفصیلی رپورٹ جمع کروائے گی تاکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔