بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسیآج عقیدت و احترام سے منائ

WhatsApp Image 2026 09 11 at 10.12.24 AM 1

بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 78ویں یومِ وفات پر آج ملک بھر میں انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جہاں مزارِ قائد پر اعلیٰ حکام اور شہریوں کی آمد اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہونے والے محمد علی جناح نے انگلینڈ سے بیرسٹری کی تعلیم حاصل کی اور اپنی بے مثال سیاسی و آئینی جدوجہد کے ذریعے 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن پاکستان حاصل کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد ملک کے پہلے گورنر جنرل بننے والے قائدِ اعظم کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو ہوا، مگر ان کی وفات کے 78 برس بعد بھی پوری قوم ان کے سنہرے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کے ساتھ ان کی لازوال قیادت کو تاریخ کا سب سے روشن باب مانتی ہے۔