کراچی: رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں ایگلٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب، ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کی بطور مہمانِ خاص شرکت

WhatsApp Image 2026 09 10 at 4.10.18 PM

کراچی: شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔ ٹریننگ سینٹر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پولیس چیف کو روایتی سلامی پیش کی۔ اس کورس میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 544 پولیس اہلکاروں، بشمول لیڈی کانسٹیبلز نے اپنی سخت اور جدید ترین تربیت کامیابی سے مکمل کی ہے۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ایسٹ، کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر، ایس ایس پی ملیر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تربیت مکمل کرنے والے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کورس کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کی عملی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جذبے کو دل کھول کر سراہا۔ تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ رزاق آباد ٹریننگ سینٹر نے پولیس چیف آزاد خان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔