فیصل آباد ایئرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ زائرین کو بھارت جانے سے روک دیا گیا، اہم وجوہات سامنے آ گئیں

441890 257964 updates

فیصل آباد: فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نامکمل سفری دستاویزات اور لازمی سرکاری این او سیز (NOCs) نہ ہونے کے باعث 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو پرواز پر بورڈ کرنے سے روک دیا ہے。 یہ تمام مسافر شارجہ اور خلیجی ممالک کے متبادل فضائی راستے سے ہوتے ہوئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھارت روانہ ہونا چاہتے تھے

یف آئی اے کے امیگریشن حکام کے مطابق، روکنے جانے والے سکھ زائرین کے پاس واپسی کے فضائی ٹکٹس (Return Tickets) موجود نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مطلوبہ ضروری این او سیز حاصل کر رکھے تھے。 قوانین کے تحت، ایسے حساس سفر کے لیے مسافروں کے پاس وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی اجازت نامے (NOC) ہونا لازمی ہیں。

رپورٹ کے مطابق، ان مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق بنیادی طور پر ننکانہ صاحب اور پاکستان کے دیگر مختلف شہروں سے ہے。 یہ زائرین بھارت کے شہر اتراکھنڈ میں واقع گوردوارہ شری ہیم کنٹ صاحب کی یاترا کے لیے جا رہے تھے。 حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی یہ مسافر واپسی کے ٹکٹ اور وفاقی حکومت کے متعلقہ محکموں سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ پیش کریں گے، انہیں سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی جائے گی