چین کی چنگ ڈاؤ بندرگاہ پر کارگو شپ میں ہولناک آگ، 20 افراد ہلاک اور 5 لاپتا
رپورٹ کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے لگی۔ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ 5 زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ فائر فائٹرز نے سخت تگ و دو کے بعد دوپہر ڈھائی بجے تک آگ پر قابو پا لیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے
