لاہور: پانچ تولہ سونا چوری ہونے کا ڈراپ سینغائب ہونے والے زیورات گھر سے برآمد
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں گھر سے پانچ تولہ سونا چوری ہونے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں تفتیش کے دوران غائب ہونے والے تمام زیورات گھر کے اندر سے ہی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق اسلام پورہ اکرم پارک کے ایک رہائشی نے پولیس کو ۵ تولے سونا چوری ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، دورانِ تفتیش پولیس کو حالات و واقعات مشکوک محسوس ہوئے اور جب گھر کے اندر موجود شواہد کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تو سونا گھر کے اندر ہی محفوظ مل گیا، جس کے بعد پولیس نے چوری کا مقدمہ خارج کر دیا۔
