وائی فائی کے بغیر کام کرنے والے جدیدخصوصیات سے لیس 4G سیکیورٹی کیمرے متعارف

WhatsApp Image 2026 09 10 at 4.33.58 PM

اسمارٹ ہوم سیکیورٹی کمپنی ای زی ویز (EZVIZ) نے پاکستان میں جدید فیچرز سے لیس 4G سیکیورٹی کیمرے متعارف کرائے ہیں، جو وائی فائی یا فکسڈ انٹرنیٹ کے بغیر صرف موبائل سم نیٹ ورک کے ذریعے کام کر سکتے ہیں۔ یہ کیمرے گھروں، کھیتوں، گوداموں اور تعمیری مقامات جیسے دور دراز علاقوں کی نگرانی کے لیے بہترین ہیں، جہاں مستقل بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔ ان کیمروں میں 360 ڈگری ویو، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ذریعے انسانوں اور گاڑیوں کی شناخت، نائٹ ویژن اور ٹو-وے آڈیو جیسے جدید فیچرز شامل ہیں، جبکہ یہ ری چارج ایبل بیٹری اور سولر پینل کی مدد سے بغیر وائرنگ کے بھی چارج ہو سکتے ہیں جنہیں صارفین موبائل ایپ کے ذریعے باآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں۔