پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رد و بدل!!

POL price hike

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل 2 روز اضافے کے بعد رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کی کمی گئی ہے، اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 349.00 روپے پیسے سے کم ہو کر 345 روپے 87 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

04225110171fda4

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے بڑھ کر ہوکر 378 روپے 05 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 3 دن 5 ستمبر سے 7 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔