کے الیکٹرک کی لا پرواہی پر صحافی نیپرا پہنچ گیا!
کراچی: 80 ہزار روپے کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک نے صحافی اختر شاہین رند کے گھر بجلی بحال نہ کی متعدد شکایات اور مسلسل فالو اَپ کے باوجود کے الیکٹرک کی ری کنکشن ٹیم تاحال نہ پہنچی، کے الیکٹرک ہیلپ لائن 118 پر بار بار رابطوں کے باوجود ری کنکشن کیلئے کوئی ٹیم نہیں پہنچی کے الیکٹرک کی مسلسل عدم کارروائی پر صحافی اختر شاہین رند نے نیپرا سے باضابطہ رجوع کرلیا
نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف اختر شاہین رند کی شکایت باقاعدہ رجسٹر کرلی نیپرا نے شکایت کا ٹریکنگ نمبر KElectric-KHI-79599-09-26 جاری کردیا،نیپرا میں شکایت رجسٹر ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے تاحال باضابطہ ری کنکشن نہیں کیا گیا
کے الیکٹرک کی پہلی شکایت 2000029011 اور دوسری شکایت 8036568945 کے باوجود ری کنکشن ٹیم نہ پہنچ سکی 25 اگست کو 80 ہزار روپے ادا کیے، اس کے باوجود بجلی کی باضابطہ بحالی کیلئے کے الیکٹرک ٹیم نہ آئی،

اختر شاہین رند نے نیپرا سے فوری ریلیف، متنازع بلنگ اور ڈیٹیکشن چارجز کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا،متنازع بلوں کی تحقیقات اپنی جگہ، پہلے کے الیکٹرک میرے گھر کا کنکشن باضابطہ طور پر بحال کرے، اختر شاہین رند
کے الیکٹرک کے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس اور ری کنکشن ٹیم گھر بھیجنے کا مطالبہ
