غزہ میں شدید بمباری: 70 بچوں سمیت 100 شہدائے فلسطین کی اجتماعی تدفین

WhatsApp Image 2026 09 07 at 2.45.27 PM

غزہ: غزہ پٹی پر جاری شدید بمباری کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے 70 بچوں سمیت 100 فلسطینیوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ اور تدفین آج صبح غزہ شہر کے مشرقی علاقے محلہ زیتون میں ادا کر دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں فضائی حملوں اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد اب تک مختلف مقامات پر ملبے سے تقریباً 800 سے 900 شہدا کے جسدِ خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے محکمۂ شہری دفاع نے انتہائی تشویشناک صورتحال کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایندھن، بھاری مشینری اور دیگر بنیادی وسائل کی شدید قلت کے باعث تقریباً 9,000 فلسطینیوں کی لاشیں تاحال تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔