کراچی: نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور آئس برآمد

Screen Shot 2026 09 09 at 10.49.57 AM

کراچی (ویب ڈیسک): صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ غربی سرکل نے خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس روڈ پر ایک بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس کامیاب کارروائی کے دوران ایک ٹرالر سے کروڑوں روپے مالیت کی 102 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 9 کلو آئس (میتھمفیٹامائن) برآمد کر لی گئی ہے۔ منشیات کو انتہائی مہارت کے ساتھ ٹرالر اور کنٹینر کے خفیہ حصوں میں چھپایا گیا تھا۔

محکمہ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرالر (نمبر TLK-038) اور برآمد شدہ منشیات کو قبضے میں لے کر ضبط کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم محمد صدیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار ملزم سے نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع غربی کی چھاپہ مار ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں اسی طرح جاری رکھی جائیں۔