اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

40 minute meeting between imran khan bushra bibi facilitated at adiala jail 1780417578 b

راولپنڈی (ویب ڈیسک): راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی یہ اہم ملاقات تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے وقت جیل کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بشریٰ بی بی جیل سے روانہ ہو گئیں۔