رجب بٹ کا سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
لاہور : پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ اپنی نجی زندگی اور سابق اہلیہ ایمان اسد کے حوالے سے ایک بار پھر میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبروں کی زد میں آ گئے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق رجب بٹ نے اپنی سابقہ شریکِ حیات ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا ایک نیا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
اس پیش رفت کا انکشاف ایمان اسد کے قانونی وکیل نے کیا ہے، جنہوں نے تصدیق کی کہ رجب بٹ کی جانب سے ان کی مؤکلہ کو باقاعدہ طور پر قانونی نوٹس موصول ہوا ہے۔ یاد رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے صفِ اول کے مواد تخلیق کاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کروڑوں میں ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر 9 ملین (90 لاکھ) سے زائد سبسکرائبرز، انسٹاگرام پر 3 ملین (30 لاکھ) اور ٹک ٹاک پر تقریباً 1 ملین (10 لاکھ) فالوورز موجود ہیں، جس کی وجہ سے ان سے جڑی ہر خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو جاتی ہے۔
قانونی ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے مابین ماضی میں بھی اختلافات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں اور اب اس تازہ ترین قانونی نوٹس کے بعد دونوں کے درمیان تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔
