بنوں: دوستی سے انکار پر سنگدل ملزم نے 17 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

441810 9297030 updates

بنوں: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دوستی سے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر کے 17 سالہ نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کی شناخت ہو گئی ہے، جسے مبینہ طور پر ملزم نے دوستی کا دباؤ ڈالنے اور انکار کرنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔