قائدِ اعظم کے یومِ وفات پر ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

Screen Shot 2026 09 11 at 1.09.16 PM 2

کراچی: بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 78ویں یومِ وفات (برسی) کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کو عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ڈی جی رینجرز سندھ نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس پروقار موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ اور ان کے ساتھ موجود دیگر سینیئر رینجرز افسران نے بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن و امان اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔