ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

WhatsApp Image 2026 09 12 at 12.00.45 PM

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور بلدیہ مریدکے کے سابق چیئرمین شیخ شبیر احمد فیروز والہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور سوگ کا سماں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، شیخ شبیر احمد مریدکے سے لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ فیروز والہ میں سی سی ڈی (CCD) آفس کے قریب گھات لگائے کار سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی。 فائرنگ کے نتیجے میں ن لیگ کے رہنما شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے。 پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے。 مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت نے اس سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔