سعودیہ، اردن اور جاپان کو ایران کیخلاف قراردادکی حمایت کےنتائج کا سامناکرناہوگا: اسماعیل بقائی

441970 5879165 updates

تہران: ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، اردن اور جاپان کو ایران کے خلاف عالمی فورم پر پیش کی جانے والی حالیہ قرارداد کی حمایت کرنے کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی نازک صورتحال پر تہران کے سخت موقف کا اعادہ کیا۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تمام مسائل کا حل کسی بھی غیر ملکی مداخلت کے بغیر صرف اور صرف باہمی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے علاقائی ممالک کو بات چیت کی میز پر لانے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ تاہم، قرارداد کی حمایت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "ہم اس وقت امن یا کسی عارضی کیفیت میں نہیں، بلکہ ہم باقاعدہ حالتِ جنگ میں ہیں، اور ایران پر عائد کی جانے والی سمندری پابندیاں اور اقتصادی ناکہ بندی براہِ راست جنگ کے مترادف ہیں۔”

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس کڑے وقت اور جنگی صورتحال میں ایران کی جانب سے اٹھایا جانے والا ہر قدم خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے. انہوں نے دنیا کو یاد دلایا کہ تیل کی سپلائی کے لیے اہم ترین سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) اب بھی ایران کے مکمل کنٹرول میں ہے. اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اقتصادی بحران کا ذمہ دار دنیا کو صرف اور صرف امریکہ کو ٹھہرانا