اداکارہ کترینہ کیف ڈانس میں صفر تھیں، کوریوگرافر کا انکشاف

441964 3184428 updates

ممبئی: بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کترینہ کیف، جو آج اپنی بہترین رقص کی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، کو کیریئر کے آغاز میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کوریوگرافر بوسکو مارٹیس نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی دنوں میں کترینہ کیف کو ڈانس کرنے میں اس قدر دشواری ہوتی تھی کہ ایک کوریوگرافر نے مایوس ہو کر انہیں رقص میں ‘صفر’ (زیرو) تک قرار دے دیا تھا۔

یہ دلچسپ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب کوریوگرافر جوڑی ‘بوسکو اور سیزر’ نے مشہور ہدایت کارہ اور کوریوگرافر فرح خان کے پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی۔ اس انٹرویو کے دوران انہوں نے بالی وڈ میں اپنے طویل سفر اور فرح خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات پر تفصیلی بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران فرح خان نے بھی کترینہ کیف کے مشہور ترین گانے ‘شیلا کی جوانی’ سے جڑا ایک حیران کن راز فاش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گانا ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے کم بجٹ والی یا ‘سستی ترین’ پرفارمنس تھی۔ عام طور پر بالی وڈ کے آئٹم نمبرز میں سینکڑوں بیک ڈانسرز استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن یہ سپر ہٹ گانا صرف 10 لڑکوں (بیک ڈانسرز) اور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ انتہائی محدود بجٹ میں شوٹ کیا گیا تھا، جس نے ریلیز کے بعد کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔