پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

WhatsApp Image 2026 09 07 at 2.08.05 PM

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کی مبینہ بحری ناکہ بندی میں شریک ایک امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد دونوں امریکی جنگی جہاز مبینہ نقصان اٹھانے کے بعد علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی جہازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے جواب میں کی گئی، جس کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخلے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ خودکار کشتی (سی ڈرون) کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ پینٹاگون میں ایران جنگ سے متعلق خفیہ معلومات لیک ہونے کے شبہے میں مخبر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خطے میں دشمن کی ہر حرکت ان کی بحریہ کی نظروں میں ہے اور کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور انتہائی بھیانک جواب دیا جائے گا۔