پاکستانی کرکٹر حسن علی کو ان فالو کرنے کے بعد اہلیہ سامعہ خان کا سوشل میڈیا پر نیا پوسٹ زیر بحث

5fc0e3f857683

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر مخصوص ذہنیت کی خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سامعہ خان نے اپنی اسٹوری میں ایسی خواتین اور لڑکیوں کے رویے پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کیا جو پہلے سے شادی شدہ اور صاحبِ اولاد مردوں کے ساتھ تعلقات استوار کرتی ہیں۔ انہوں نے کسی بھی شخصیت کا نام لیے بغیر واضح الفاظ میں لکھا کہ جو لڑکیاں شادی شدہ اور بچوں کے باپ سے صرف پیسوں کی خاطر تعلقات قائم کرتی ہیں، اور یہ سوچتی ہیں کہ ایک دن وہ شخص ان سے شادی کر لے گا، تو ایسی لڑکیوں پر لعنت ہو۔

حسن علی کی اہلیہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس معاملے پر تجسس کا اظہار کر رہی ہے کہ سامعہ خان نے یہ پوسٹ کس پس منظر میں یا کس شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیئر کی ہے۔