ہر مرد کی 4 شادیاں کروانا میرا مشن ہے: مفتی طارق مسعود
کراچی: معروف مصلح اور مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود نے ایک بار پھر تعددِ ازدواج کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرد کی 4 شادیاں کروانا ان کا مشن ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معاشرے میں اس سنت کو عام کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ مرد حضرات ایک سے زائد شادیاں کر سکیں۔
مفتی طارق مسعود اکثر اپنے بیانات اور سوشل میڈیا ویڈیوز میں دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اہمیت پر زور دیتے رہتے ہیں، اور ان کا یہ تازہ ترین دعویٰ بھی سوشل میڈیا پر نئی بحث اور صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سبب بن رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے اس مشن پر دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔
