مالاکنڈ اور خیبرپختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں ٹیکس چوری کا انکشاف

441833 1285432 updates

پشاور/اسلام آباد: مالاکنڈ اور خیبر پختونخوا کے ٹیکس فری زونز میں کھربوں روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے، جس پر وفاقیہ تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، امپورٹڈ میٹریل پر مجموعی طور پر 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی شکایات سامنے آئی ہیں، جس کی شفاف انکوائری کے لیے ایڈیشنل ڈی جی نارتھ ایف آئی اے کی سربراہی میں 5 رکنی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میگا اسکینڈل میں 108 کمپنیاں 389 ارب روپے کی براہِ راست ٹیکس چوری میں ملوث پائی گئی ہیں، جنہیں ایف آئی اے کی جانب سے باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں خوردنی تیل کی ایک بڑی نجی کمپنی کے مالکان اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی خصوصی سفارش پر شروع کی گئی ہے اور ملوث پائے جانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔