حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ مالیات اور اوگرا (OGRA) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے سے بڑھ کر 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
