امریکا میں پاکستانی خاتون ذکیہ خان کو 6 سال قید کی سزا

untitled 131789068541 0 600x450 1

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ذکیہ خان کو میڈیکیڈ پروگرام میں کروڑوں ڈالر کے فراڈ اور غیر قانونی کک بیکس (رشوت) کے جرم میں 6 سال 4 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی وفاقی عدالت نے ملزمہ پر مجموعی طور پر 64 ملین ڈالر کے فراڈ میں مرکزی کردار ثابت ہونے پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ذکیہ خان کو 56 ملین ڈالر سے زائد کی رقم بطور زرِ تلافی واپس کرنے اور فراڈ کی رقم سے بنائے گئے 5 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔