کراچی: پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کا کیس، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
کراچی : ملیر کورٹ کے سول جج اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ (نمبر 10) کی عدالت نے پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کے عوض فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم کونین شاہ کے خلاف پروفیسر عارف پر تشدد اور بعد ازاں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ زیرِ سماعت تھا۔ قانونی دستاویزات کے مطابق، ملزم پروفیسر عارف پر تشدد کرنے کے بنیادی مقدمے میں پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکا تھا، تاہم دھمکیاں دینے کے الگ مقدمے کے باعث وہ ملیر جیل میں قید تھا۔
آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی۔ عدالتی احکامات کے بعد ملزم کونین شاہ کو مچلکے داخل کروانے پر ملیر جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
